بہمنی سلطنت کی تشکیل
بہمنیوں نے گلبرگہ شریف کو اپنا دارالحکومت بنایا اور انہوں نے1347-1538ء حکومت کی. تمام بہمنی حکمرانوں نے ہر شعبے میں نمایاں کام کیا. علاء الدین حسن سے تاج الدین فیروز شاہ تک گلبرگہ دارالحکومت رہا اور جب احمد شاہ سلطان بنے تو انہوں نے دارالحکومت گلبرگہ سے بیدر منتقل کیا.
بہمنی سلطنت پر کل 18 حکمرانوں نے حکومت کی جن کے نام درج ذیل ہیں
1.علاوالدین حسن بہمن شاہ (1347 تا 1358ء)
2. محمد شاہ (1358-1375ء)
3. مجاہد شاہ (1375-1378ء)
4. داؤد شاہ (1378-1378ء)
5. محمد شاہ دوم (1378-1397ء)
6. غیاثالدین شاہ (1397-1397ء)
7. شمسالدین شاہ (1397-1397ء)
8. تاج الدین فیروز شاہ (1397-1422ء)
9. شہاب الدین احمد شاہ اول (1422-1436ء)
10. علاء الدین احمد دوم (1436-1458ء)
11. علاء الدین ہمایوں شاہ (1458-1461ء)
12. نظام الدین احمد شاہ سوم (1461-1463ء)
13. شمس الدین محمد شاہ سوم (1463-1482ء)
14. شہاب الدین محمود (1482-1518ء)
15. احمد شاہ چہارم (1518-1520ء)
16. علاء الدین شاہ (1520-1523ء)
17. ولی اللہ شاہ (1523-1526ء)
18. کلیم اللہ (1526-1538ء)
Comments
Post a Comment