علاءالدین احمد شاہ دوم (1436-1458ء)

علاء الدین احمد شاہ دوم (1436-1458ء)

احمد شاہ ولی کے بعد ان کا بڑا بیٹا تخت نشین ہوا. علاء الدین نے اپنے چھوٹے بھائی محمد کو جاگیریں عطا کی جو ان کے والد کا بہت چہیتا تھا.
سلطان علاءالدین اپنے والد کی وصیت کے پابند رہے کہ ان کی وفات کے بعد ان کے کسی بھی بیٹے کو ستایا نہ جائے. علاءالدین نے اپنے والد کی قبر پر گنبد تعمیر کروایا جو اسطور میں واقع ہے. جہاں پر ہندوستانی تہذیب کی ایک نہایت ہی عمدہ مثال ملتی ہے جب مقامی ہندو برادران وطن احمد شاہ کا عرس روایتی تزک و احتشام سے مناتے ہیں.

علاءالدین نے اسپتال، باغیچے اور دولت‌آباد کے قریب چاند مینار تعمیر کروایا. وہ ایک قابل سیاستدان تھا جس نے  اپنی حکومت میں بہترین نظم و ضبط قائم کیا تھا.

ہمایوں شاہ (1458-1461ء)

ہمایوں شاہ جیسے ہی تخت نشین ہوا اس نے خواجہ محمود جیلان(گاواں) کو اپنا وزیراعظم بناد یا. ہمایوں شاہ کا یا تو انتقال ہو گیا یا 1461ء میں ایک خادمہ نے اس کا قتل کردیا.

نظام الدین احمد (1461-1463ء)

ہمایوں کے انتقال کے بعد ان کا بیٹا نظام الدین تخت نشین ہوا, ملکہ سلطانہ نظام الدین کی سرپرستی کے لئے مقرر ہوئی، جو کہ ایک بہت با صلاحیت خاتون تھیں. 1463ء میں سلطان کا اچانک انتقال ہوگیا.

Comments

Popular posts from this blog

بہمنی سلطنت

علاء الدین حسن بہمن شاہ گنگو (1347-1358ء)

Alauddin Hasan Bahman Shah Gangu(1347-1358 AD)