محمد شاہ سوم (1463-1482ء)

محمد شاہ سوم (1463-1482ء)

نظام شاہ کی وفات کے بعد محمد شاہ 1463ء میں سلطان بنا. محمد شاہ سوم کے دور حکومت میں بہمنی سلطنت اپنی اعلی ترین اونچائی پر پہنچ گئی تھی. سلطنت کو بہت سے صوبوں میں بانٹ دیا گیا تھا.

مشہور روسی سیاح نیکتن نے کہا تھا کہ "بیدر ہندوستان کا مرکز تھا"

"محمود گاواں" (1466-1473)

خواجہ عماد الدین محمود بن جلال الدین محمد بن خواجہ کمال الگیلانی قاوان یا جس کو "گاواں" بھی کہا جاتا ہے جو حکومت گیلان میں واقع تھا 1411ء میں پیدا ہوئے.

بہمنی سلطنت کی تاریخ میں محود گاواں کی شخصیت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے. بہمنی سلطنت اپنی عروج کی بلند ترین سطح پر انہیں کے دور میں پہنچ پائی تھی.

وہ ایک قابل سیاستدان، منتظم، بہترین عالم جو علم کا دلدادہ تھا. "محمود گاواں کا مدرسہ" ان کی علم دوستی اور تعلیم کو بڑھاوا دینے کے جذبہ کی عظیم دلیل ہے.

محور گاواں نے ریاض الانشاء اور منہاج الانشاء جیسی نادر کتابیں لکھی. ریاض الانشاء ان خطوط کا مجموعہ ہے جو دکن کے مختلف وزراء اور امراء کو لکھے گئے تھے.

"گاواں بہمنی سلطنت کے ایک عظیم وزیراعظم تھے"

محمود گاواں کا مدرسہ (1472ء)
بہمنی سلطنت کی تاریخ میں یہ مدرسہ میل کے پتھر کی مانند ہے.
مدرسے کی تین منزلہ عمارت میں طلباء اور اساتذہ کے لئے الگ الگ کمرے ہیں. دنیا کے مختلف علاقوں سے یہاں لوگ پڑھنے آتے تھے. مدرسے میں مختلف مضامین پڑھاےجاتے تھے جیسے" سنسکرت"، عربی، علم نجوم، ریاضیات وغیرہ.

مدرسے میں "ایک طالب علم ایک استاد" کا طریقہ کار تھا.

مدرسے کی دیواروں پر عربی آیات منقش ہیں. یہ محمود گاواں کی ایک عظیم دین ہے.

Comments

Popular posts from this blog

بہمنی سلطنت

علاء الدین حسن بہمن شاہ گنگو (1347-1358ء)

Alauddin Hasan Bahman Shah Gangu(1347-1358 AD)