شہاب الدین محمود (1482-1518ء)
شہاب الدین محمود (1482-1518ء)
محمد شاہ سوم نے اپنے بیٹے شہاب الدین محمود کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا.
شہاب الدین محمود شاہ کا دور حکومت تقریباً ایک تہائی صدی تک رہا، جس میں سلطنت بہت کمزور ہو گئی تھی، جس کو گلبرگہ میں اولین بہمنیوں نے اور بیدر میں قابل حکمرانوں اور وزیروں نے سینچا تھا.
محمود شاہ کے بعد یکے بعد دیگرے چار سلطان تخت نشین ہوئے
1. احمد چہارم(1518-1520ء)
2. علاءالدین شاہ (1520-1523ء)
3. ولی اللہ (1523-1526ء) اور
4. کلیم اللہ (1526-1538ء).
یہ چاروں صرف برائے نام سلطان تھے. علاءالدین حسن بہمن شاہ گنگو کے گھرانے کا آخری سلطان کلیم اللہ تھا. بہمنی سلطنت اس طرح اپنے اختتام کو پہنچتے ہوئے آزاد پانچ نئی سلطنتوں کے قیام کے لئے راہ ہموار کر گئی.
1.برید شاہی (بیدر)
2. قطب شاہی (گولکنڈہ)
3. عادل شاہی (بیجاپور)
4. عماد شاہی (بیرار)
5. نظام شاہی (احمد نگر)
Comments
Post a Comment